مفاد پرست ٹولے کوصرف اپنے کیسز ختم کرانیکی فکر ہے، غریبوں کی نہیں، شیخ رشید

ملک میں الیکشن نہ ہوئے تو جھاڑو پھر جائے گا، مقتدر حلقوں سے اپیل ہے کہ نئے انتخابات کرائیں، شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وزیرداخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مفاد پرستوں کے ٹولے کو صرف اپنے کیسز ختم کرانیکی فکر ہے، غریبوں کی نہیں۔

سابق وزیر داخلہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ خدا خیر کرے اب آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کی کمان سنبھال لی ہے اور دوسری جانب ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اب نوازشریف کی واپسی کا منتظر ہے۔

انھوں نے کہا کہ ڈالر210 روپے کا ہوگیا ہے، ایل این جی مہنگی خریدی ہے، حکومت آئی ایم ایف کے معاہدے کے لیے امریکا کے پاؤں پڑ رہی ہے،امپورٹڈ حکومت مفاد پرستوں کا دوسرا نام ہے، انہیں صرف اپنے کیسز ختم کرانیکی فکر ہے، غریبوں کی نہیں۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حالات جتنے تیزی سے خراب ہورہے ہیں اس پرسپریم کورٹ کو سوموٹو لینا چاہیے، پنجاب کے ایک صوبے میں 2 اسمبلیوں کے اجلاس ہورہے ہیں، پنجاب میں 20 منحرف اراکین کا الیکشن1 ووٹ کی اکثریتی حکومت کا فیصلہ کریگا۔

انھوں نے کہا کہ عنقریب بجلی میں اضافے کا تیسرا کرنٹ لگے گا،فارن ترسیلات، فارن ریزرو اور روپے کی گراوٹ کی کمی کی انہیں کوئی فکر نہیں۔

مزید پڑھیں:کیا ن لیگ پاکستان بچا لے گی؟ سوشل میڈیا صارفین کا دلچسپ ردِ عمل

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک مہینے میں درآمدی بل 100 فیصد بڑھ گیا ہے، 7 ارب ڈالرزکے ریزرو، 1 ارب کی ترسیلات اور 500 ملین ایکسپورٹ کم ہوگئی ہے۔

کیا آپ بھی جعلی خبروں سے پریشان ہیں؟ تو ڈاؤن لوڈ کریں ایم ایم نیوز کی اپلیکیشن اور جانبدار خبروں سے جان جھڑائیں
تبصرے: 0

آپ کا ای میل پتہ شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز * کے ساتھ نشان زد ہیں