کیا ن لیگ پاکستان بچا لے گی؟ سوشل میڈیا صارفین کا دلچسپ ردِ عمل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے آج ملک بھر میں عوام سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف پر امن احتجاج کی اپیل کی ہے۔ خاص طور پر اس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ شامل ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)  کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ  آج ملک کو جن معاشی مسائل کا سامنا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر قیادت ن لیگی حکومت ان کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اسی ٹوئٹر پیغام میں ن لیگ نے ایک ہیش ٹیگ کا استعمال کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ کیا ن لیگ پاکستان کو بچا سکے گی؟ جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ ردِ عمل سامنے آیا۔ 

متعدد سوشل میڈیا صارفین نے سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے تاحیات قائد میاں نواز شریف کو فخرِ پاکستان قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان ن لیگ کی قیادت میں معاشی مسائل پر قابو پا لے گا۔ 

مسلم لیگ (ن) کے حامیوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر لاکھوں افراد سے ملازمتیں چھیننے کے الزامات بھی لگائے تاہم پی ٹی آئی کے حامیوں نے بھی ن لیگ کے ٹرینڈ میں حصہ ڈالنا اپنا فرض سمجھ لیا۔ 

تحریکِ انصاف کے سپورٹرز نے ٹوئٹر پر امپورٹڈ حکومت نامنظور کے نعرے لگا دئیے اور ن لیگ کے حامیوں کو پٹواری کا لقب دیتے ہوئے مختلف میمز شیئر کیں جن میں ن لیگ سے امید وابستہ کرنے کو رانگ نمبر قرار دیا گیا۔ 

https://twitter.com/T129_Bajwa/status/1538459908353449984

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کا آغاز ن لیگ اور تحریکِ انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے ضرور کیا جاتا ہے تاہم اس ٹرینڈ کے تحت مخالف سیاسی جماعت کے حامیوں سمیت کوئی بھی شخص اپنی رائے کا اظہار کرسکتا ہے۔ 

Related Posts