کوسوو میں رکن اسمبلی خاتون نے قائم مقام وزیرِاعظم پر انڈے پھینک دئیے

تازہ ترین

تازہ ترین

انڈے پھینک
(فوٹو: آن لائن)

کوسوو میں جاری سیاسی بحران اس وقت غیر معمولی صورت اختیار کر گیا جب اپوزیشن کی رکن اسمبلی ٹائم کادریاج نے قائم مقام وزیراعظم البین کُرتی پر پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران انڈے پھینک دیے۔

تفصیلات کے مطابق انڈے پھینکنے کے شرمناک واقعے کے بعد ایوان میں شدید بدنظمی پیدا ہوگئی اور اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔ کادریاج نے انڈے پھینکتے ہوئے کُرتی کے خلاف ’’شیم، شیم‘‘ یعنی ’’شرم کرو، شرم کرو‘‘ کے نعرے بھی لگائے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے بعد ازاں انہیں ایوان سے باہر نکال دیا۔

یہ واقعہ کوسوو میں کئی ہفتوں سے جاری سیاسی تعطل کے پس منظر میں پیش آیا ہے۔ 7 جون کو ہونے والے قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کے حتمی نتائج 8 جولائی کو تصدیق کیے گئے تھے، جس کے بعد نئی پارلیمنٹ کو آئینی طور پر 30 دن کے اندر تشکیل دینا تھا۔ اس مدت کی آخری تاریخ 7 اگست تھی

کُرتی کی جماعت ویٹے وینڈوسیے نے انتخابات میں 53 نشستیں حاصل کیں، تاہم 120 رکنی پارلیمنٹ میں حکومت بنانے کے لیے درکار 61 ارکان کی اکثریت حاصل نہیں کرسکی۔ دیگر اہم جماعتوں میں ڈیموکریٹک پارٹی آف کوسوو کو 22 اور ڈیموکریٹک لیگ آف کوسوو کو 18 نشستیں ملیں۔ اس صورتحال نے کُرتی کے لیے اپوزیشن جماعتوں کی حمایت کے بغیر پارلیمانی اداروں کی تشکیل مشکل بنا دی ہے۔

حالیہ اجلاس میں کُرتی نے سیاسی جماعتوں کے درمیان مشاورت جاری رہنے کا حوالہ دیتے ہوئے مزید وقت مانگا تاکہ اتفاق رائے پیدا کیا جاسکے۔ تاہم اپوزیشن ارکان نے مؤقف اختیار کیا کہ آئینی عدالت کی مقرر کردہ مدت گزر چکی ہے، اس لیے اجلاس جاری رکھنا آئینی طور پر قابلِ اعتراض ہے۔ کُرتی کی جانب سے مزید مہلت طلب کرنے کے فوراً بعد کادریاج نے انڈے نکال کر ان پر پھینک دیے، جس سے اجلاس کا ماحول مزید کشیدہ ہوگیا۔

Related Posts