کورین بینڈ پوپ کے گلوکار داؤد کم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
معروف کورین ولاگر اور سوشل میڈیا اسٹار داؤد کِم نے مکہ المکرمہ میں عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔
کم داؤد نے انسٹاگرام پر اپنے روحانی سفر کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انتہائی جذباتی کیپشن لکھا، جس میں انہوں نے لکھا کہ اسلام نے ان کو زندگی کی اندھیری راہوں سے نکال کر روشنی کے راستے پر ڈال دیا ہے۔
View this post on Instagram
کورین ولاگر نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی زندگی میں روشنی کی تلاش کے لئے اکیلے مارے مارے پھررہے تھے، میری زندگی تباہ ہوچکی تھی، اور میرے خیال میں مَیں دنیا کا بدقسمت ترین شخص تھا۔
فیروز خان نے نمبر لیک کردیا، یاسر حسین
انہوں نے لکھا کہ میں ہمیشہ کوشش کرتا تھا کہ اپنے سوالوں کا جواب ڈھونڈوں، اسلام نے مجھے میرے سب سوالوں کے جوابات دے دیئے ہیں اور میں خوش قسمت ہوں کہ اللہ نے مجھے اسلام کیلئے چن لیا ہے۔
داؤد کم کا اصل نام جے کم تھا اور وہ 2019 تک بطور پاپ گلوکارہ پہچانے جاتے تھے، جس کے بعد انہوں نے اپنے آباؤ و اجداد کا مذہب چھوڑ کر اسلام کو قبول کیا۔
واضح رہے کہ داؤد کِمِ نے ستمبر 2019 میں اسلام قبول کیا تھا اور انہوں نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی ویڈیو بھی یوٹیوب پر جاری کی تھی۔