فیروز خان نے نمبر لیک کردیا، اب بچہ مجھ سے ڈرامے میں کام مانگ رہا ہے، یاسر حسین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اداکار یاسر حسین نے موبائل نمبر لیک کرنے پر فیروز خان پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیروز خان نے میرا نمبر لیک کردیا جس کی وجہ سے  مجھے پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

انسٹا اسٹوریز میں اپنے اور دیگر شوبز ستاروں کے موبائل نمبرز آؤٹ کرنے پر یاسر حسین نے فیروز خان پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ فیروز کی ایک احمقانہ حرکت کی وجہ سے انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ایک بے وقوف آدمی نے پہلے اپنی بیوی کو مارا اور پھر ہمارے نمبرز آؤٹ کردیئے، اس کی وجہ سے یہ بچہ مجھ سے ڈرامے میں کام مانگ رہا ہے ورنہ ایک لاکھ روپے، بتائیں میں کیا کروں؟۔

یہ بھی پڑھیں:

فیروز خان نے 10 شوبز شخصیات کو ہتک عزت کا لیگل نوٹس بھیج دیا

یاسر حسین نے مزید لکھا کہ اس بھائی نے مجھے اپنا نمبر بھیجا ہے مگر میں نے آؤٹ نہیں کیا کیونکہ میں اسکول گیا تھا تھوڑا فرق دکھنا چاہیے۔

انہوں نے اپنی اسٹوری میں بغیر نام لیے فیروز خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اس بیوقوفی پر شرم آنی چاہیے۔

یاد رہے کہ اداکار فیروز خان نے سوشل میڈیا پر گھریلو تشدد کے الزامات لگانے والی شوبز انڈسٹری کی کئی بڑی شخصیات کو بھیجے گئے ہتک عزت کے نوٹس کی تصاویر شیئر کی تھیں جو کہ وائرل ہوگئیں ان تصاویر میں ان کے موبائل نمبرز اور گھر کا پتہ درج تھا جس کی وجہ سے ان فنکاروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Related Posts