وسیم اکرم کی اپنی بیٹی کو پیار سے سلانے کی ویڈیو نے دل موہ لیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو کرک ٹوڈے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کرکٹ کے سوئنگ سلطان وسیم اکرم کی اپنی چھوٹی بیٹی عائلہ وسیم اکرم کے ساتھ خوبصورت ویڈیو سامنے آئی ہے۔

پاکستان کرکٹ کے سابق لیجنڈ کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے انسٹا گرام پر اپنے اکاؤنٹ سے باپ بیٹی کی مختصر اور خوبصورت ویڈیو شیئر کردی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shaniera Akram (@iamshaniera)

یہ ویڈیو آسٹریلیا میں سابق کپتان کے گھر کے بیڈ روم کی ہے، جسے بظاہر سابق کپتان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے ریکارڈ کیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وسیم اکرم اپنی کم سن بیٹی عائلہ اکرم کو بیڈ پر بڑی محبت سے تھپک ر ہے ہیں اور بچی بھی اسی محبت کے ساتھ باپ کے ساتھ لیٹے لیٹے کھیلتی نظر آ رہی ہے۔

سوئنگ کے سلطان کی اہلیہ نے اس خوبصورت لمحے کو ویڈیو میں ریکارڈ کیا اور بعد ازاں پیار بھرے کیپشن کے ساتھ اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔

شنیرا اکرم نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرے شوہر کی ہماری بیٹی کو بستر پر سلانے کی خوبصورت ویڈیو۔ شنیرا بھابھی نے اس موقع پر جو لفظ استعمال کیا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ ویڈیو باپ بیٹی کے علم میں لائے بغیر چپکے سے بنائی گئی ہے۔

انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو کو شنیرا بھابھی کے فالوورز اور کرکٹ کے سلطان کے فینز کی بڑی تعداد پسند کرتی نظر آ رہی ہے۔

Related Posts