روپے کی قدر میں مزید کمی، ڈالر کی قیمت 223 روپے سے تجاوز کرگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: ملک میں امریکی ڈالر کی قدر عدم استحکام کا شکار ہے، جو کسی دن مہنگا تو اچانک سستا ہونے لگتا ہے۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج صبح سے ہی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

انٹربینک میں آج کاروبار کے آغاز میں ڈالر 58 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 223 روپے 25 پیسے پرٹریڈ کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام میں ڈالر 222 روپے 67 پیسے پر بند ہواتھا۔

دوسری جانب کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔

درخواست میں ماہانہ فیول کاسٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 88 پیسے فی یونٹ کمی کی استدعا کی گئی۔

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7 روپے 83 پیسے فی یونٹ کمی کی بھی درخواست کی گئی، نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 30نومبر کو سماعت کرے گا۔

Related Posts