26 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں،، مہنگائی کی شرح 42.70 فیصد رہی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ادارہ شماریات نے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق مہنگائی میں مزید اضافہ دیکھنے کو ملا۔

ادارہ شماریات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حالیہ ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح میں 0.58 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور مجموعی شرح 42.70 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 297 روپے مہنگا ہوکر 3 ہزار 84 روپے کا ہوگیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق چائے کی پتی، دہی، دودھ، ڈبل روٹی، آلو، لہسن، بیف، مٹن اور چاول بھی مہنگے ہوئے۔

20 کلو آٹے کا تھیلا 51 روپے 75 پیسے، انڈے 8 روپے 98 پیسے فی درجن، دال مونگ 6 روپے 41 پیسے، دال چنا 4 روپے، دال ماش 3 روپے 29 پیسے مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ حالیہ ہفتے 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مزید پڑھیں:نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کرنے کی منظوری دیدی

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی اور پیاز 73 روپے فی کلو سستی ہوئی، اس کے علاوہ ٹماٹر14 روپے46 پیسے فی کلو، کیلا 2 روپے 46 پیسے فی درجن اور گھی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 98 پیسے کمی آئی۔

Related Posts