اسلامی نظریاتی کونسل نے دہشت گردوں کو اسلام سے خارج قرار دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلامی نظریاتی کونسل نے متفقہ طور پر دہشت گردوں کو دینِ اسلام سے خارج قرار دے دیا ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے ملک میں اتحاد، رواداری اور ہم آہنگی کے لیے ضابطۂ اخلاق جاری کر دیا۔

ضابطۂ اخلاق کے مطابق پیغامِ پاکستان قرآنِ پاک کے احکامات اور سنتِ رسول ﷺ آئینِ پاکستان کے مطابق متفقہ دستاویز ہے، یہ دستاویز ریاستی اداروں، یونیورسٹیز اور تمام مکاتبِ فکر کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔

مسلم امہ کیلئے بری خبر، اسرائیل نے غزہ کو دو ٹکڑے کر دیا……..

اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ پیغامِ پاکستان پر 1800 علمائے دین نے دستخط کیے ہیں، جس میں پاکستان کی حکومت، فوج اور سیکورٹی اداروں کو غیر مسلم قرار دینا اسلام کی تعلیمات کے منافی قرار دیا گیا ہے۔

ضابطۂ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ حکومت، فوج اور سیکورٹی اداروں کے خلاف کارروائی کرنا اسلام کی تعلیمات کے منافی ہے، یہ فعل بغاوت کے مترادف اور اسلامی احکام و شریعت کے مطابق ’حرام‘ ہے، تمام علمائے کرام مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ قوم افواجِ پاکستان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کا اعلان کرتی ہے، علمائے کرام نے خودکش حملوں کو شریعت کی روشنی میں ’حرام‘ قرار دیا ہے۔

علمائے کرام نے ریاستی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے گروہوں کے خلاف کارروائی کریں، تمام تعلیمی اداروں کا مشن طلباء کی تعلیم اور تربیت ہے، اگر کوئی ادارہ عسکریت پسندی، نفرت، انتہا پسندی اور تشدد میں ملوث ہو تو ریاست کو اس کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔

حالات سنگین، غزہ پر ایٹمی حملے کی دھمکی کے بعد امریکا نے نیوکلیئر آبدوز بھیج دی

ضابطۂ اخلاق کے مطابق ہر مسلک اور مکتب فکر کو تبلیغ کی آزادی حاصل ہے، کسی فرد، مسلک یا ادارے کے خلاف نفرت انگیز تقریر کی ممانعت ہے، کوئی عالمِ دین کسی کو غیر مومن قرار نہیں دے گا، یہ عدالت کا دائرہ اختیار ہے، پاکستان کی سر زمین دہشت گردی کے فروغ اور تربیتی سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں کی جائے گی، پاکستان کی سر زمین دنیا کے دیگر ممالک میں کسی مذموم کارروائی کے لیے استعمال نہیں کی جائے گی۔

علماء کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک میں انسانی اقدار اور اسلامی اخوت پر مبنی اسلامی اداروں کا قیام وقت کی ضرورت ہے، اقلیتی برادریوں کو بھی مسلمانوں کی طرح حقوق حاصل ہیں، اقلیتوں کو اپنے مذہب کی تعلیم کے مطابق عبادت کی آزادی حاصل ہے، لاؤڈ اسپیکر، ٹی وی چینلز وغیرہ پر نفرت انگیز تقاریر کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔

Related Posts