تھانہ زمان ٹاؤن کے علاقے بھٹائی کالونی میں وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تھانہ زمان ٹاؤن کے علاقے بھٹائی کالونی میں وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا
تھانہ زمان ٹاؤن کے علاقے بھٹائی کالونی میں وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:تھانہ زمان ٹاؤن کے علاقے بھٹائی کالونی میں وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا،بھٹائی کالونی چوکی صرف نام کی ہی رہ گئی۔

ذرائع کے مطابق جرائم پیشہ افراد کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی،تھانہ زمان ٹاؤن کی نفری مال بنانے میں مصروف ہے، نہ گشت، نہ اسنیپ چیکنگ، جرائم پیشہ افراد بے لگام ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکلوں کی چوری اور اسٹریٹ کرائم میں رواں ماہ وارداتوں میں ہوش ربا ااضافہ ہوا ہے ابھی حال ہی میں ڈکیت اسلحے کے زور پر بدر چنہ نامی شخص سے بھٹائی کالونی سیکٹر بی غوثیہ مسجد کے پاس سے ہنڈا 70 بائیک اور 2 لاکھ چھین کر لے گئے۔

جبکہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے دوران متعدد رہائشی قیمتی سیل فون اور نقدی سے محروم ہوگئے،سیکٹراے گلی نمبر پانچ سے آصف نامی لڑکے سے دو ڈکیت ایک فون چھین کرلے گئے تھے۔

اسی طرح گلی نمبر چھ سے عمر فاروق نامی لڑکے سے سیل فون اور آٹھ ہزار روپے کیش چھین کر لے گئے تھے، جس پر چوکی انچارج نے یقین دلایا تھا کہ جلد کارروائی کی جائے گی مگر چوکی انچارج کی جانب سے اب تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گی۔

اس کے علاوہ اسی ہفتے کے دوران متعدد موٹر سائیکلیں بھی چوری ہوئیں، سیکٹر بی مکان نمبر 342 گورنمنٹ اسکول والی گلی سے بائیک نمبر KHW 7290 چوری ہوئی، بلال مسجد کے باہر سے وقار نیازی کی بائیک نمبر KMC2390 چوری ہوئی، صحافی اسلم سلطان کی بائیک نمبر KGD 2796 انڈس ہسپتال کی پارکنگ سے چوری ہوئی جس کا تاحال کچھ پتہ نہیں لگ سکا۔

مزید پڑھیں:بلوچستان میں پولیس چوکی پر فائرنگ، دو اہلکار شہید

عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایس پی کورنگی تھانہ زمان ٹاؤن کے علاقے بھٹائی کالونی کا دورہ کریں اوربھٹائی کالونی میں قائم چوکی کے اہلکاروں سے بازپرس کریں کیوں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی نہیں کی جارہی؟

Related Posts