شوہر نے جواں سال بیوی کو تشدد کر کے قتل کر دیا، ورثاء کو دھمکیاں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پسند کی شادی کرنے پر باپ نے اپنی جواں سال بیٹی کو قتل کردیا
پسند کی شادی کرنے پر باپ نے اپنی جواں سال بیٹی کو قتل کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شوہر نے جواں سال بیوی کو تشدد کر کے قتل کر دیا،الفلاح تھانے میں ایف آئی آر درج کرلی گئی، شکیلہ کی 6 سال قبل عدنان علی سے پسند کی شادی ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق الفلاح تھانے کی حدود میں شکیلہ گرین ٹاؤن اور عدنان علی عظیم پورہ بازار میں بند کے قریب رہائش پذیر تھے،شادی کے بعد عدنان کا رویہ شکیلہ کے ساتھ خراب ہوتا چلا گیا،مقتولہ کے دو بچے بھی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق شکیلہ کو عدنان اکثر تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور بہن بھائیوں (سسرالیوں) سے ملنے نہیں دیتا تھا،شکیلہ کو عدنان نے اپنی ماں کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث شکیلہ کو جناح اسپتال پہنچایا گیا اور وہ زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

مقتولہ کی بہن کے مطابق ہماری بہن کے قاتل عدنان اور اس کی ماں ہیں،شکیلہ بہت معصوم لڑکی تھی، شکیلہ کے ورثا کے مطابق قتل کا ملزم عدنان اینٹی نارکوٹکس فورس میں ہونے کی وجہ سے ہمیں قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

عدنان علی ایف آئی آر اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی رکاوٹیں ڈالتا رہا،پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ تشدد سے شکیلہ کے جسم کی 17 ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں جبکہ تشدد کے نشانات واضح تھے۔

ورثہ کا کہنا ہے کہ ہمیں ڈر ہے کہ عدنان ہمیں اور شکیلہ کے دیگر رشتہ داروں کو بھی جانی نقصان نہ پہنچائے، عدنان علی اور اس کے قریبی رشتہ داروں نے اس سے قبل بھی کسی کو قتل کیا تھا۔

ورثاء کا کہنا تھا ہم غریب لوگ ہیں ہماری چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس سندھ، وزیراعظم، وزیر اعلی سندھ، آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سے اپیل ہے کہ ہماری بہن کے قتل پر ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

ورثاء نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس، رینجرز اور اے این ایف ANF ہمیں عدنان علی سے تحفظ فراہم کرے اور اس کی کھلے عام دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے اور اسے ہماری بہن کے قتل کی سخت سے سخت سزا دی جائے۔

Related Posts