کراچی کے علاقے نیا ناظم آباد میں اخلاقیات کو جھنجھوڑ دینے والا ایک انتہائی افسوسناک اور شرمناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک ضعیف العمر اور باریش شخص کی جانب سے کمسن بچی کے سامنے غیر اخلاقی اور گھناؤنی حرکت کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگ کی طرح پھیل گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس وائرل ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید روایتی لباس میں ملبوس ایک بزرگ شخص ایک رہائشی عمارت کی پارکنگ یا گاڑی کے قریب موجود ہے جبکہ ایک معصوم بچی اس کے قریب ہی زمین پر کھیل رہی ہے۔ اسی دوران ملزم کی جانب سے بچی کے سامنے انتہائی غیر مہذب اور نامناسب حرکات کی گئیں۔ خوش قسمتی سے اس گھناؤنے فعل کو ایک قریبی فلیٹ یا گھر کی خاتون رہائشی نے اپنے موبائل فون کی کیمرہ آن کرکے محفوظ کر لیا جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
اس شرمناک ویڈیو کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے غصے اور اشتعال کی لہر دوڑ گئی۔ شہریوں نے اس واقعے پر شدید ترین ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کو ایسے گھناؤنے جرائم اور ہراسانی سے محفوظ رکھنے کے لیے نہ صرف سخت ترین قوانین بنائے جائیں بلکہ ان پر عمل درآمد بھی یقینی بنایا جائے تاکہ معاشرے کے ان ناسوروں کو عبرت کا نشان بنایا جا سکے۔
عمر دیکھو، داڑہی دیکھو، اور حرکتیں دیکھو…
نیا ناظم آباد کراچی میں ایک مہذب نفسیاتی بڈہا چھوٹی بچی کے سامنے شلوار نیچے کر کے اپنا جنگلی پن دکھاتے ہوے۔ بچوں کے ساتھ جنسی حراسانی کے لئے الگ اور قتل سے بھی سخت قوانین ہونے چاہئیں۔ https://t.co/ymK0nhY8XB
— Yaseen Rind (@myaseenrind) September 29, 2026
واقعے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے نیو ناظم آباد کے مقامی رہائشیوں اور سینٹرل کمیٹی کے اراکین نے فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے فوری ایکشن لیا۔ کمیٹی نے فوری طور پر سکیورٹی انتظامیہ اور پولیس کو موقع پر طلب کر لیا۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو موقع سے ہی دبوچ کر اپنی حراست میں لے لیا ہے۔ دوسری جانب ناظم آباد انتظامیہ نے بھی فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ کرایہ دار (ملزم یا اس کے گھرانے) کا این او سی منسوخ کر دیا ہے اور فوری طور پر ان سے مکان خالی کروا لیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








