وفاقی دار الحکومت میں پراپرٹی ٹرانسفر پر عائد پابندی ختم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو پروپاکستانی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سی ڈی اے نے پلاٹوں کی الاٹمنٹ، ٹرانسفر اور نو ڈیمانڈ سرٹیفکیٹ پراسیس پر لگائی گئی پابندی  ختم کر دی۔

اس حوالے سے چیئر مین سی ڈی اے کی منظوری سے شعبہ لینڈ اینڈ ری ہیبی لیٹیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

سی ڈی اے نے 17 جنوری 2024 کو ایک مراسلے کے ذریعے پلاٹوں کی الاٹمنٹ، ٹرانسفر اور این ڈی سی جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔  جس کے بعد چند افراد کی جانب سے یہ معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچایا گیا۔

جسٹس بابر ستار نے 17 جنوری کے مذکورہ احکامات کو کالعدم قرار دے دیا، مگر ہتھیار ڈالنے اور پابندی اٹھانے کے بجائے سی ڈی اے نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی لیکن وہ بھی مسترد کر دی گئی۔

مذکورہ عدالتی احکامات کے باوجود سی ڈی اے نے کئی ماہ تک التوا کے بعد اٹھارا اپریل کو آخر کار پابندی اٹھانے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

Related Posts