سالانہ ختم نبوت کانفرنس 7 نومبر کو شیرشاہ میں ہوگی

سالانہ ختم نبوت کانفرنس 7 نومبر کو شیرشاہ میں ہوگی۔ کانفرنس کی تیاریاں حتمی مراحل میں ہیں۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام کانفرنس میں ملک اور شہر بھر کے جید علمائے کرام شریک ہوں گے۔

کانفرنس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا اللہ وسایا، جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو، قاری محمد عثمان، علامہ ناصر محمود سومرو ودیگر خطاب کریں گے۔ 

انتہا پسند صہیونی وزیر کی غزہ پر ایٹم بم مارنے کی دھمکی

دریں اثنا جمعیت علماء اسلام شیرشاہ کے امیر مولانا عظیم اللہ عثمان نے ختم نبوت کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں شیرشاہ کالونی کےائمہ مساجد و مہتممین مدارس کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  کانفرنس کو کامیاب بنانا ہم سب کی ذمے داری ہے۔

مولانا عظیم اللہ عثمان نے کہا کہ کانفرنس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ آگاہی مہم کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ مولانا عظیم اللہ عثمان نے مزید کہاکہ عقیدہ ختم نبوت ایمان کی اساس و بنیاد ہے۔ اہل علاقہ کانفرنس میں بھرپور شرکت کرکے غیرت ایمانی کا ثبوت دیں۔