گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، علی امین گنڈا پور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، علی امین گنڈا پور
گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، علی امین گنڈا پور

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپورنے کہاہے کہ عمران خان کے وژن کے مطابق گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

اپنے بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہاکہ سیاحت سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا امیج مزید بہتر ہو گا، سیاحت کی ترقی سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہو گی۔

انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان سیاحت کے حوالے سے دنیا کے بہترین علاقوں میں شامل ہے، ماضی کی حکومتوں نے سیاحت کی ترقی کے لیے کوئی توجہ نہیں دی۔

انہوں نے کہاکہ ابتدائی پروجیکٹ 150 گھروں سے شروع کیا جا رہا ہے، اس پروگرام کو بڑے پیمانے پر پھیلایا جائے گا۔ تاکہ سیاحت کو زیادہ سے زیادہ فروغ مل سکے۔

انہوں نے کہاکہ سیاحت کے فروغ کے لیے حکومت بابو سر ٹاپ ٹنل بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، گلگت بلتستان کے تمام اسپتالوں میں تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: سینیٹ الیکشن میں باآسانی کامیابی حاصل کریں گے، وزیر اعظم عمران خان

Related Posts