مرید عباس قتل کیس،مقتول کی بیوہ کا ملزمان پر تاخیری حربے استعمال کرنے کا الزام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mureed Abbas
Mureed Abbas

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اینکر مرید عباس سمیت دوافراد کے قتل کیس میں انسداددہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کے خلاف دائر درخواست پر عدالت نے فریقین سے 29نومبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔

جمعرات کوسندھ ہائی کورٹ میں نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس سمیت دوافراد کے قتل کیس میں انسداددہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کے خلاف مرید عباس کی بیوہ زارا عباس کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

مزید پڑھیں : اینکر مرید عباس کے قاتل عاطف زمان کی اہلخانہ سے صلح کی کوششیں

ملزمان کی جانب سے نئے وکیل فرید احمد دائیو نے وکالت نامہ جمع کرایا، ملزمان وکیل نے کہاکہ درخواست کی کاپی موصول نہیں ہوئی درخواست کا جائزہ لینے کے بعد ہی جواب جمع داخل کراسکوں گا۔

دوران سماعت زاراعباس کے وکیل نے الزام عائد کیا کہ ملزمان عاطف زمان اور عادل زمان کی جانب سے کیس کو التوا کا شکار کرنے کے لیے تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔

وکیل وقار عباسی ایڈووکیٹ نے کہاکہ یہ دہرے قتل کا کیس ہے جسے جان بوجھ کرلٹکایا جارہا ہے۔بعد ازاں عدالت نے فریقین سے 29 نومبر کو جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Related Posts