بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے زندگی کی 47بہاریں دیکھ لیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئی دہلی: بالی ووڈ فلمز کی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے زندگی کی 47 بہاریں دیکھ لی ہیں۔ مداحوں اور ساتھی اداکاروں نے اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 19 نومبر 1975 کو جنم لینے والی سشمیتا سین نے 90 کی دہائی میں بالی ووڈ فلم انڈسٹری پر راج کیا اور نئے ملینیم کے آغاز سے ہی بھارتی سینما کیلئے کام کرنا رفتہ رفتہ بہت کم کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

طارق ٹیڈی کے انتقال پر مشہورومعروف شخصیات کا اظہارِ افسوس

اداکارہ سشمیتا سین اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں اور وقتاً فوقتاً مختلف خبروں کی شہ سرخیوں میں بھی نظر آجاتی ہیں، گزشتہ روز ہی اداکارہ نے مداحوں کو 47ویں سالگرہ سے آگاہ کردیا۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں  بھارتی اداکارہ  نے کہا کہ گزشتہ 13 سال سے 47 کا نمبر مسلسل میرا پیچھا کررہا تھا۔ طویل عرصے سے میں اس کے انتظار میں تھی اور سالگرہ کیلئے پرجوش ہوں۔ سشمیتا سین نے مداحوں سے محبت کا اظہار بھی کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47)

سشمیتا سین نے سالہا سال تک بھارتی فلموں میں کام کرکے مداحوں کی داد سمیٹی۔ ان کی معروف فلمز میں بیوی نمبر 1، میں ہوں نا، میں نے پیار کیوں کیا؟ اور کیوں کہ میں جھوٹ نہیں بولتا شامل ہیں۔

 

Related Posts