تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائرز کیخلاف پولیس کا بھرپور کریک ڈاؤن، 15 ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ساؤتھ زون پولیس نے انٹیلی جنس کلیکشن کے تحت باقاعدہ نشاندھی کرکے منشیات سپلائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈوان کیا۔

ساؤتھ زون پولیس نے انمول، پنکی اور ڈاکٹر بلوچ گینگس کو برسٹ کرتے ہوئے 15 منشیات سپلائیرز کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان ڈی ایچ اے اور کلفٹن کے پوش علاقوں میں تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرتے تھے، ملزمان میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے بڑی مقدار میں منشیات آئس، کرسٹال، چرس اور نشہ آور ادویات برآمد کی گئی۔گرفتار ملزمان واٹس ایپ کے ذریعے سے رابطے کرتے تھے اور مختلف اقسام کی منشیات سپلائی کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

خواجہ سرا نے بھیک مانگنے سے روکنے پر رکشہ ڈرائیور کا قتل کردیا

ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں منشیات سپلائی میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف بھرپور طریقے سے کریک ڈوان جاری ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے مزید کہا کہ ساؤتھ زون پولیس ایسے جرائم کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے انتہائی پرعزم و مستعد اور ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

Related Posts