کراچی: آج کاروباری روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 68.40 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 45841.25 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں آج پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.15 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 7 کروڑ 72 لاکھ 16 ہزار 852 شیئرز کا لین دین کیا گیا۔
دوسری جانب ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث روپے کی قدر مستحکم ہورہی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید ایک پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں: اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران 8روپے فی کلو کی کمی