اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران 8روپے فی کلو کی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: گندم کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے، اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 8روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں میں کمی کے رحجان کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گندم کی قیمتوں میں 8روپے کمی ریکارڈ ہوئی۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ گندم کی قیمت میں مزید دو روپے کمی کے بعد63روپے فی کلو ہوگئی، حکومت کی جانب سے فلور ملز کو ایک لاکھ ٹن گندم فراہم کی گئی۔

ذرائع کے مطابق سرکاری گندم کی فراہمی کے بعد بھی فلور ملز نے قیمتوں میں کمی نہیں کی فلور ملز کا فائن آٹا74روپے کلواور ڈھائی نمبرآٹا70روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔

سرکاری نرخ 55روپے فی کلو پرمارکیٹ میں آٹا دستیاب نہیں ہے جبکہ آٹا چکیوں کو کم مقدارمیں گندم فراہمی پر قیمت میں 5روپے فی کلواضافہ ہوگیا۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں گیس کا بحران، چاروں صوبوں کے عوام کا اظہارِ تشویش

ذرائع نے بتایاکہ 129آٹاچکیوں کو16ہزار بوری یعنی12سو ٹن گندم فراہم کی گئی، 129آٹاچکیوں کی ماہانہ ضرورت 20ہزارٹن ہے۔