ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی، سری لنکن بورڈ کا سیکیورٹی وفد پاکستان پہنچ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی، سری لنکن بورڈ کا سیکیورٹی وفد پاکستان پہنچ گیا
ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی، سری لنکن بورڈ کا سیکیورٹی وفد پاکستان پہنچ گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سری لنکا کرکٹ بورڈ کا چار اراکین پر مشتمل سیکیورٹی وفد پاکستان پہنچ گیا جسے پی سی بی کے حکام نے کراچی ائیر پورٹ پر خوش آمدید کہا۔

گزشتہ روز چار دن کے لیے پاکستان آنے والے وفد کی سربراہی کرکٹ سیکریٹری موہن ڈی سلوا کر رہے ہیں، جبکہ چیف سیکیورٹی ایڈوائزر مارشل روشن اور انٹرنیشنل کرکٹ کے نگران چندی ماما سمیت اعلٰی سطح کے سیکیورٹی اہلکار اس وفد میں شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سیکیورٹی وفد کی مرتب کردہ رپورٹ کے تحت سری لنکن کرکٹ بورڈ پاک سری لنکا ٹیسٹ کرکٹ سیریز کے لیے پاکستان آمد کا فیصلہ کرے گا۔

پاکستان کے سیکیورٹی ادارے سری لنکن وفد کو حفاظتی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیں گے اور سیکیورٹی اقدامات سے آگاہ کریں گے۔ اس کے بعد وفد نیشنل اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کے دورے کے دوران حفاظتی انتظامات کا جائزہ لے گا۔

جمعرات کو  سری لنکن سیکیورٹی وفد کے اہلکار لاہور جائیں گے اور لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں  پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہونے والے کرکٹ میچز کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان سے ملاقات بھی سری لنکن سیکیورٹی وفد کے پاکستان دورے کے شیڈول کا حصہ ہے۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان کی دعوت پر ٹیسٹ میچ سیریز پاکستان میں کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے ٹیسٹ میچ اکتوبر میں کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

مزیدپڑھیئے: پی ایس ایل فائیو کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ چیئرمین پی سی بی 

Related Posts