بھارت مسلم اکثریتی ریاست کو دی گئی ضمانتوں کا احترام کرے۔ جرمنی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت مسلم اکثریتی ریاست کو دی گئی ضمانتوں کا احترام کرے۔ جرمنی
بھارت مسلم اکثریتی ریاست کو دی گئی ضمانتوں کا احترام کرے۔ جرمنی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی: جرمنی نے کشمیر کی آئینی حیثیت  اور آرٹیکل 370اور 35اے کو ختم کرنے کے فیصلے پر ردِ عمل دیتے ہوئے بھارت سے کہا ہے کہ مسلم اکثریتی ریاست کو دی گئی ضمانتوں کا احترام ضروری ہے۔

جرمن حکومت کی ترجمان ماریہ اڈبار نے کہا ہے کہ بھارت پر لازم ہے کہ وہ ان تمام شہری حقوق کا احترام کرے جنہیں خود بھارت کے آئین کے تحت قانونی تحفظ حاصل ہے۔

ماریہ اڈبار نے کہا کہ بھارت کو چاہئے کہ وہ کشمیری قیادت کو نظر بند کرنے کی بجائے ان سے بات چیت کرے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی و شہری حقوق کی پامالی سے باز رہے ۔ شہری حقوق کا احترام ضروری ہے۔

اس سے قبل امریکی وزارتِ خارجہ کی طرف سے بھی یہ کہا جا چکا ہے کہ امریکا جموں و کشمیر کی خصوصی   حیثیت بدلے جانے کے بعد ساری صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔بھارت اس اقدام کو اپنا اندرونی معاملہ کہتا ہے جبکہ امریکا کو مقبوضہ کشمیر میں گرفتاریوں اور رہنماؤں کی نظر بندی پر تشویش ہے۔

مزید پڑھیئے: پاک فوج کشمیریوں کی جائز جدوجہد کے لیے کسی بھی حد تک جائے گی۔ آرمی چیف

Related Posts