کولمبو: سری لنکا کے وزیر اعظم نے استعفیٰ دے دیا، دارالحکومت کولمبو میں حکومت کے حامی اور مخالف مظاہرین کے درمیان جھڑپیں اور بد ترین معاشی بحران کے سبب انہوں نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔
ہفتوں سے جاری مظاہروں کے دوران مظاہرین نے مطالبہ کیا تھا کہ صدر گوٹابایا راجا پاکسا اور ان کے بڑے بھائی وزیر اعظم مہندا راجا پاکسا معیشت کو غلط طریقے سے سنبھالنے پر مستعفی ہو جائیں۔
وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ 76 سالہ تجربہ کار سیاستدان نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم مہندا راجہ پاکسا نے اپنا استعفیٰ صدر گوٹابایا راجا پاکسا کو بھیج دیا ہے۔
خط میں، وزیر اعظم نے کہا کہ وہ عبوری، متحدہ حکومت کی تشکیل میں مدد کے لیے استعفیٰ دے رہے ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ”متعدد اسٹیک ہولڈرز نے اشارہ دیا ہے کہ موجودہ بحران کا بہترین حل ایک عبوری کل جماعتی حکومت کا قیام ہے۔” اس لیے میں نے استعفیٰ دے دیا ہے تاکہ آئین کے مطابق اگلے اقدامات کیے جا سکیں۔
صدر راجہ پاکسے نے ایک ٹویٹ میں کہا، ”سیاسی وفاداریوں سے قطع نظر، اکسانے اور اس میں حصہ لینے والوں کی طرف سے ہونے والی پرتشدد کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔” ”تشدد سے موجودہ مسائل حل نہیں ہوں گے۔“
مزید پڑھیں:بھارت میں مساجد کو اذان کی آواز کم کرنے پر مجبور کردیا گیا