کوہاٹ میں گھریلو تنازع پر گولیاں چل گئیں، 3 خواتین سمیت 5 افراد لقمہ اجل

کالمز

Women among five killed over domestic dispute
FILE PHOTO

کوہاٹ کے نواحی علاقے میں دو گروپوں کے درمیان گھریلو تنازع کے باعث فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں تین خواتین سمیت پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ذرائع کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان جائیداد کا تنازع کافی عرصے سے جاری تھا اور جیسے ہی وہ آمنے سامنے آئے، فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔

اس جھگڑے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جب کہ چار خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کر دیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

گزشتہ ماہ بھی ایک افسوسناک گھریلو واقعہ پیش آیا تھا، جب ایک ماں نے اپنے تین بچوں کو زہر دے دیا۔ اس دلخراش واقعے میں سات سالہ بیٹی جاں بحق ہو گئی، جب کہ دو بیٹے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق، واقعہ سیالکوٹ میں پیش آیا جہاں خاتون کا اپنے شوہر سے گھریلو تنازع چل رہا تھا۔ اس کا شوہر بیرون ملک مقیم ہے۔

متاثرہ بچوں کی عمریں 3 سے 9 سال کے درمیان ہیں۔ واقعے کے بعد خاتون موقع سے فرار ہو گئی۔ اس کے خلاف دیور کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق، زہریلی دوا سے متاثرہ عمارہ جاں بحق ہو گئی، جب کہ محمد غازی اور محمد حمزہ کو نازک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ان میں سے ایک بچے کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

Related Posts