کراچی میں ڈاکو بھی دیہاڑی لگانے آتے ہیں! جانتے ہیں ڈکیت کو ایک واردات پر کتنا کمیشن ملتا ہے؟ویڈیو

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi mugger makes Rs200,000 monthly through street crime
Dialogue Pakistan

کراچی: ناظم آباد کے علاقے میں گرفتار ہونے والے ایک خطرناک لٹیرے نے ہوشربا انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ چار سالوں سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث رہا اور ہر ماہ ایک سے دو لاکھ روپے کی کمائی صرف لوٹ مار سے کرتا تھا۔

سرائیکی ملزم کی شناخت یاسر ولد اکمل کے نام سے ہوئی ہے، جس کی اعترافی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ یاسر نے اعتراف کیا کہ اس نے چار سال کے دوران 300 سے 400 وارداتیں کیں جن میں زیادہ تر ناظم آباد کے علاقے میں شہریوں کو لوٹنا شامل تھا۔

یاسر نے مزید بتایا کہ وہ ایک فیکٹری میں ملازمت کا بہانہ کرتا تھا تاکہ لوگوں کو لگے کہ وہ ایک باعزت زندگی گزار رہا ہے حالانکہ وہ وہاں صرف وقت گزارنے جاتا تھا، کام کرنے نہیں۔

 

ملزم نے کہا، “میں اور میرے چار ساتھی ہر ہفتے چار سے پانچ ڈکیتیاں کرتے تھے، اور اسی سے مہینے کا 1 سے 2 لاکھ روپے تک کما لیتا تھا۔”حیرت انگیز طور پر یاسر کا کہنا تھا کہ اسے چار سال میں صرف ایک بار گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق سال 2025 کی پہلی سہ ماہی میں کراچی میں 16,977 اسٹریٹ کرائمز رپورٹ ہوئے۔ان وارداتوں میں4298 موبائل فونز چھینے گئے،11,982 موٹر سائیکلیں چوری یا چھینی گئیں،537 گاڑیاں چوری ہوئیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ رواں سال کے آغاز سے 132 افراد ان جرائم کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں جن میں سے 26 افراد دورانِ مزاحمت جاں بحق ہوئے۔

Related Posts