واحد ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واحد ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی
واحد ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واحد ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو باآسانی 10 وکٹوں سے شکست ہرادیا، آئی لینڈرز نے 56 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔

پرابتھ جے سوریا کو شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ، پیر کو ٹیسٹ کے چوتھے روز افغانستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 199 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم 296 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی .

ابراہیم زدران نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 114 رنز بنائے ، دیگر بیٹرز میں رحمت شاہ 54 ، ناصر جمال 41 اور کپتان حشمت اللہ شاہدی 18 رنز بنا کر نمایاں رہے .

سری لنکا کی جانب سے پرابتھ جے سوریا نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں ، پہلی اننگز میں 241 رنز کی برتری کی بدولت سری لنکا کو جیت کے لیے 56 رنز کا ہدف ملا جو اس نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا ، دیمتھ کرونا رتنے نے 32 اور نشان مدوشکا نے 22 رنز بنائے ۔

Related Posts