معروف بھارتی گلوکارہ نے خودکشی کرلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف بھارتی گلوکارہ نے خودکشی کرلی
معروف بھارتی گلوکارہ نے خودکشی کرلی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف گلوکارہ نے خودکشی کرلی، ان کی لاش رہائش گاہ کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 35 سالہ گلوکارہ اتر پردیش میں واقع اپنے مکان میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ ان کی لاش کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔

ملیکا کی والدہ سمترا سنگھ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کمرہ کا دروازہ بند تھا مگر لائٹ جل رہی تھی۔ ہم نے تین چکر لگائے لیکن دروازہ نہ کھول سکے۔ کھڑکی سے جھانکا تو وہ کھڑی ہوئی تھی۔ہم لاعلم ہیں کہ گلوکارہ نے کب یہ اقدام کیا۔

دروازہ کھٹکھٹانے پر جب کوئی جواب نہیں ملا تو دروازہ توڑ دیا، سامنے گلوکارہ کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔

کوتوالی پولیس اسٹیشن کے انچارج شری رام پانڈے کا کہنا ہے کہ یہ خودکشی کا معاملہ لگتا ہے۔بھاتی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے جبکہ اس واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ فلم ریوالور رانی میں ملیکا راجپوت کنگنا رناوت کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔ سائی کبیر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں پیوش مشرا، ذاکر حسین اور پنکج سرسوت کے ساتھ ویر داس بھی شامل تھے۔

Related Posts