ایسوسی ایٹ ڈگری برائے سائنس، آرٹس اور کامرس کے داخلوں کی  تاریخ میں توسیع  کی جائے، اساتذہ تنظیم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan Medical Commission should stop injustice with students, Sindh Teachers Forum

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ ٹیچرز فورم کی مجلس عاملہ نے محکمہ تعلیم سندھ سے ایسوسی ایٹ ڈگری برائے سائنس ، آرٹس اور کامرس کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔

سندھ ٹیچرز فورم کی مجلس عاملہ کے اراکین  پروفیسر سید عدیل احمد ، پروفیسر عزیر احمد ، پروفیسر احسن خورشید ، پروفیسر محمد ندیم ، پروفیسر نعیم خالد ، پروفیسر واصف محمد خان ، پروفیسر عرفان شاہ ، پروفیسر عابد زبیر ، پروفیسر اقبال خان ، پروفیسر فرحان قاضی ، پروفیسر زوبیہ باسط ، پروفیسر شیریں مسعود اور دیگر نے وائس چانسلر جامعہ کراچی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تاخیر سے شروع ھونے والی ڈگری کلاس کے داخلوں کی تاریخ میں طلباء کے مفاد میں توسیع فرمائیں۔

جامعہ کراچی کی طرف سے داخلوں کی آخری تاریخ 17 ستمبر 2021 رکھی گئی تھی ، جب کہ کالجز میں اب بھی بڑی تعداد میں طلباء داخلوں کے لئے تاریخ میں توسیع نہ ھونے کی بنا پر محروم رہ جانے کا اندیشہ ھے ۔ھم یہ سمجھتے ھیں کہ اس شہر کے طلباء کو سہولت دیتے ھوئے داخلوں کی تاریخ میں توسیع  کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں : حادثے میں زخمی ہونے والا نوجوان اسپتالوں کے چکر میں اسٹریچر پر دم توڑ گیا

Related Posts