کورونا کا پھیلاؤ، سندھ حکومت نے این اے 249 کا ضمنی الیکشن ملتوی کرنیکی درخواست کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

election campaign over for Cantonment board election

کراچی :صوبے بھر میں کورونا کیسز میں حالیہ اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت سندھ نے باضابطہ طور پر الیکشن کمیشن آف پاکستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کراچی کے ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست کردی ہے۔

ای سی پی کو لکھے گئے خط میں حکومت سندھ نے الیکشن کمیشن پر زور دیا کہ وہ اس وقت تک ہونے والے ضمنی الیکشن کو اس وقت تک ملتوی کردے جب تک کہ کورونا وائرس پرقابو نہیں پایاجاتا ہے۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ملک کو کورونا کی تیسری لہر کا سامنا کرنا ہے اور گذشتہ ہفتے کے دوران کراچی اور حیدرآباد میں کوروناکے کیسزمیں 7فیصد اضافہ ہوا ہے۔صوبائی حکومت نے کہا ہے کہ تشویشناک صورتحال کے دوران کارنر میٹنگز اور سیاسی جلسوں سے کیسز میں اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گزشتہ روزکورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا تھاکہ پچھلے 24 گھنٹوں میں 14109 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 737 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:کالعدم تحریک لبیک کاملک بھر میں احتجاج ختم، لاہور میں دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 4556 ہوچکی ہے۔ انھوں نے کہا کہپیرکو مزید 351 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 260679 ہوچکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اب تک 3487616 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ اور اب تک 273465 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت 8230 مریض زیر علاج ہیں۔

جن میں سے 7818 گھروں میں، 9 آئیسولیشن سینٹرز میں اور 403 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 372 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 42 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ صوبے کے 737 نئے کیسز میں سے 398 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 227، ضلع جنوبی 87، ملیر 57، کورنگی 17، ضلع وسطی 8 اور ضلع غربی سے 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Related Posts