فنڈز دینے کے لیے سب سے بہترین جگہ این آئی سی وی ڈی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فنڈز دینے کے لیے سب سے بہترین جگہ این آئی سی وی ڈی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
فنڈز دینے کے لیے سب سے بہترین جگہ این آئی سی وی ڈی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ فنڈز دینے کے لیے این آئی سی وی ڈی سے بہتر کوئی جگہ نہیں ہے۔ خدمت خلق میں کراچی والے سب سے آگے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ایف پی سی سی آئی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ این آئی وی سی ڈی کی آگاہی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کرنا ایک خوش آئند بات ہے۔

کراچی کے شہریوں کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگ سب سے زیادہ فنڈز دیتے اور خدمت خلق میں بھی آگے ہیں۔

مراد علی شاہ نے این آئی سی وی ڈی کو فنڈز دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز کے استعمال کی سب سے بہترین جگہ این آئی سی وی ڈی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 3 اسپتالوں کو 18ویں ترمیم کے بعد 90 کروڑ روپے کے فنڈز دیے گئے تھے، جن کو وقت کے ساتھ ساتھ بڑھایا گیا اور تین اسپتالوں کو اب تک22 ارب روپے  دے چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جگر یا گردے کا ٹرانسپلانٹ بہت پیچیدہ بیماری ہے، دعا ہے کوئی دشمن بھی ایسی بیماری میں مبتلا نہ ہوا،حکومت سندھ چاہتی ہے یہ (علاج) کی سہولت سب کو ملے، اس کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ: سندھ نے سدرن پنجاب کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

Related Posts