شہرِ قائد میں کل سے سردی کی نئی لہر کی آمد، پارہ 6 ڈگری تک گرنے کا امکان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہرِ قائد میں سرد ہواؤں کا نیا سلسلہ کل سے داخل ہونے کا امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری تک گرسکتا ہے، سردی کی نئی لہر 6 روز تک برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ایک بار پھر کم درجہ حرارت میں تبدیل ہو کر سردی میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔ اس دوران نئی مغربی لہر کی وجہ سے کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 6 سے 7 ڈگری تک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات کراچی سردار سرفراز کے مطابق سردی کی نئی لہر ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔ مغربی سسٹم کے نتیجے میں 12جنوری سے کراچی سمیت سندھ بھر میں سردی کی شدید لہر متوقع ہے، نئی مغربی لہر کی وجہ سے کراچی کا کم سے کم پارہ 6 سے 7 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

اس دوران کراچی سمیت سندھ بھر میں یخ بستہ ہوائیں چل سکتی ہیں۔ کراچی میں سردی کی نئی لہر 12 سے 17 جنوری تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

اوگرا نے گیس 74 فیصد تک مہنگی کرنےکی منظوری دیدی

سندھ میں ممکنہ شدید سردی کی لہر کے امکان کے پیش نظر پی ڈی ایم اے سندھ نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

سردی کی نئی لہر کا سلسلہ مغربی ہواؤوں کے ساتھ بدھ 11 جنوری سے بلوچستان میں داخل ہونے کے بعد شروع ہوگا۔ میٹ آفس کی جانب سے 13 اضلاع کیلئے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

میٹ آفس کے مطابق آج بروز منگل 10 جنوری سے رات یا کل 11 جنوری بروز بدھ سے کوئٹہ، ژوب، بارکھان، زیارت، نوکنڈی، دالبندین میں بارش اوربرف باری ہوسکتی ہے، جب کہ ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن، مسلم باغ اور پشین میں بھی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس نئی لہر کے دوران مکران کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اےنے اپیل کی ہے کہ شہری پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، جب کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خطرناک مقامات پر بھاری مشینری کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

Related Posts