ٹوئٹر پر نارتھ ناظم آباد کے نئے اسسٹنٹ کمشنر ہازم بنگوار کے چرچے، ماڈلنگ کی تصاویر وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ہازم بنگوار نے حال ہی میں اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد کے عہدے کا چارج سنبھالا ہے۔

اُن کے عہدے سنبھالنے کے بعد سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نارتھ ناظم آباد کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہا ہے، سوشل میڈیا پر اُن کے ماڈلنگ کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔

ہازم بنگوار کون ہیں؟

سوشل میڈیا پر موجود معلومات کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے نئے اسسٹنٹ کمشنر ہازم بنگوار کا تعلق سندھ سے ہے، تاہم وہ 6 سال کی عمر میں ہی امریکہ چلے گئے تھے، جہاں پر انہوں نے تعلیم مکمل کی۔

1993 میں پیدا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر کی والدہ کا تعلق عراق سے ہے، اور وہ ایک آرکیٹیکچر ہیں، جبکہ ان کے والد پولیس فورس میں ڈی آئی جی کے عہدے پر رہ چکے ہیں۔

پاکستان مینجمنٹ سروس 2018 کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے ہازم نے لندن کی یونیورسٹی سے ایل ایل بی کیا ہے۔

دوسری جانب ایل ایل بی سے پہلے ہازم فیشن ڈیزائننگ اینڈ مارکیٹنگ میں بھی ڈگری حاصل کرچکے ہیں اور رواں ہفتے انہوں نے عہدے کا چارج سنبھالا ہے۔

ہازم بنگوار کے شوق

نارتھ ناظم آباد کے نومنتخب اسسٹنٹ کمشنر ہازم بنگوار کے فیشن کے دلدادہ ہیں۔ اُن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر متعدد ایسی تصاویر ہیں جن میں وہ فیشن ایپل ملبوسات میں دکھائی دے رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hazim Bangwar (@hazimbangwar)

اُن کی انسٹاگرام پوسٹ کو دیکھا جائے تو یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ فیشن سے بہت زیادہ لگاؤ رکھتے ہیں اور بہت سے پریمیئر اور ریڈ کارپٹ ایونٹس میں بھی شرکت کرچکے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hazim Bangwar (@hazimbangwar)

یہی نہیں بلکہ ہاظم اپنے یوٹیوب چینل پر بھی ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں۔ جنکی تشہیر وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی کرتے ہیں۔ اُن کے دیگر شوق میں فوٹوگرافی اور موسیقی شامل ہے۔

اُن کے عہدے سنبھالنے کے بعد سے ٹوئٹر پر نارتھ ناظم آباد کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہے ہیں،آئیے ٹوئٹر صارفین کے تبصروں پر ایک نظر ڈالیں:

Related Posts