کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر قابو نہ پایا جاسکا، شہر کے مختلف علاقوں میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 4 سے زائد زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل لال کوٹھی پوسٹ آفس کے قریب مسلح افراد نے 32 سالہ غلام یاسین کو گولی مار کر قتل کردیا۔ ایدھی رضا کاروں نے لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا۔

لانڈھی شیر پاو کالونی میں مسجد کے باہر کھڑے شخص کو بھی گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ 25 سالہ مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی، ایدھی رضاکاروں نے لاش کو اسپتال منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

چینی عہدیدار کو کرپٹو کرنسی فرم کیلئے تعاون اسکیم کے جرم میں عمر قید کی سزا

گلشن اقبال جمالی کالونی میں بھی انڈر پاس کے اندر لڑائی کے دوران ملزمان نے عامر جمالی کو گولی مار کر قتل کردیا۔ 25 سالہ عامر جمالی کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسی طرح ضلع وسطی کی بلال کالونی میں مسلح افراد نے مسجد کے سامنے فائرنگ شروع کردی، گولیاں لگنے سے پیش امام محفوظ رہے لیکن اُن کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جبکہ مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، ایک نوجوان اسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ 4 سے زائد نوجوان زخمی حالت میں اسپتال میں داخل ہیں۔

فائرنگ کے واقعات کے بعد پولیس نے مختلف علاقوں کی ناکہ بندی شروع کردی ہے۔

Related Posts