تحریکِ انصاف نے توشہ خانہ تحائف کے مبینہ خریدار کے دعوے کی تردید کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی صدر کے پاکستان سے متعلق بیان پر فواد چوہدری سخت برہم
امریکی صدر کے پاکستان سے متعلق بیان پر فواد چوہدری سخت برہم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف نے توشہ خانہ تحائف کے مبینہ خریدار کے دعوے کی تردید کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان سے توشہ خانہ کے تحائف خریدنے کا دعویٰ سامنے آیا جس پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جس شخص کو خریدار بنا کر پیش کیا جارہا ہے، اس کو گھڑی نہیں بیچی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان سے توشہ خانہ کی گھڑی خریدنے کا دعویٰ 

گزشتہ روز اپنے ایک وضاحتی بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ نہ اس شخص کو کبھی گھڑی بیچی گئی نہ ہی اس شخص کا عمران خان سے کوئی تعلق ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ سے قانون کے مطابق گھڑی خریدی۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ گھڑی ٹیکس ریٹرن اور الیکشن کمیشن کے گوشواروں میں ڈکلیئرڈ ہے۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان کو سعودی ولی عہد سے ملنے والے قیمتی تحائف کے متعلق دبئی کی کاروباری شخصیت عمر فاروق ظہور نے دعویٰ کیا کہ تحائف انہوں نے خریدے۔ 

عمر فاروق کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ عمران خان نے سعودی ولی عہد سے ملنے والی قیمتی گھڑی دبئی میں فرح خان کے ذریعے بیچی، پانچ سے چھ ملین ڈالر کی گھڑی دو ملین ڈالر میں فروخت کردی گئی۔

گھڑی کی خریداری کا دعویٰ کرنے والے کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے مجھ سے رابطہ کیا اور فرح خان گھڑی لے کرآئیں، میں نے گھڑی ساز کمپنی سے تصدیق کرائی۔

Related Posts