راولپنڈی: سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کی سپریم کورٹ کو تقسیم کرنے کی سازش ناکام ہوگی جبکہ سپریم کورٹ آئین اور قانون کی بالادستی قائم کرے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ آئین و قانون کی بالادستی قائم کرے گی تو ملک میں معاشی و اقتصادی استحکام آئے گا۔
کراچی میں شوکت خانم ہسپتال کا افتتاح رواں برس ہوگا۔عمران خان
ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 90 روز میں انتخاب آئین اور قانون کی ریڈ لائن ہے۔ پی ڈی ایم فیصلہ کرلے کہ انتخاب، احتساب یا عذاب میں جانا ہے جبکہ ملک سول نافرمانی کی طرف گیا۔
پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ ملک کو سول نافرمانی کی طرف کون اور کیوں لے کر جارہا ہے۔ اب عدالتوں پر حملہ ہوا تو لگ پتہ جائے گا۔
42فیصد مہنگائی بڑھ گئی جھانسی کی رانی کا18گاڑیوں کاشہانہ سیکورٹی سکوارڈبڑھ گیاغریب ڈیفالٹ ہوگیاہےملک ڈیفالٹ ہونےکےدہناےپرہےساری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پرلگی ہوئی ہیں سپریم کورٹ کافیصلہ ہی ملک بچاسکتاہےحکمران سپریم کورٹ کوتقسیم کرکے1997کیتاریخ دہرانہ چاہتےہیں لیکن ناکام ہوں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 26, 2023
سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مہنگائی 42فیصد بڑھ گئی ہے۔ جھانسی کی رانی کا 18 گاڑیوں کا شاہانہ سکیورٹی اسکواڈ بڑھ گیا۔ غریب ڈیفالٹ ہوگیا جبکہ ملک ڈیفالٹ ہونے کے دہانے پر ہے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ ساری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہی ملک بچا سکتا ہے۔ حکمران سپریم کورٹ کو تقسیم کرکے 1997 کی تاریخ دہرانا چاہتے ہیں، ناکام ہوں گے۔