شیخ رشید کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شیخ رشید کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا
شیخ رشید کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد کی ایک عدالت نے جمعرات کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، شیخ رشید احمد کو سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف ریمارکس کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی سابق وزیر کو مری موٹر وے سے گرفتار کیا گیا، پولیس نے آج صبح تصدیق کی، شیخ رشید کی گرفتاری کی عمران خان کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے 27 جنوری کو ٹیلی ویژن خطاب میں الزام لگایا تھا کہ زرداری ان کے قتل کی سازش کررہے ہیں، مگر عمران خان نے اس حوالے سے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا تھا۔

آج جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی سربراہی میں ہونے والی سماعت کے دوران پولیس نے شیخ رشید احمد کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جب کہ استغاثہ نے بھی سیاستدان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے شیخ رشید کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پولیس کو دے دیا۔

قبل ازیں سماعت کے آغاز پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ ان کی ہتھکڑیاں ہٹا دی جائیں۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ وہ16 بار وفاقی وزیر کے عہدے پر تعینات ہو چکے ہیں،اس کے بعد پولیس نے عدالت کے حکم پر شیخ رشید کی ہتھکڑیاں کھول دیں۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریاں، عمران خان نے صدر مملکت کو خط لکھ دیا

سابق وزیر داخلہ کے وکیل عبدالرزاق نے اپنے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کو سیاسی بنیادوں پر مقدمے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

Related Posts