پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریاں، عمران خان نے صدر مملکت کو خط لکھ دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریاں، عمران خان نے صدر مملکت کو خط لکھ دیا
پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریاں، عمران خان نے صدر مملکت کو خط لکھ دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریاں اور مقدمات کے خلاف پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھ دیا۔

تحریک انصاف کے سربراہ نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں اور مقدمات کے خلاف مسلح افواج کے سپریم کمانڈر صدر مملکت عارف علوی کو خط لکھ دیا۔

عمران خان کا خط پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ذریعے ایوان صدر پہنچایا گیا، صدر مملکت کو بھیجے گئے خط میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو دی جانے والی دھمکیوں اور ان پر تشدد کا معاملہ اٹھایا گیا ہے۔

بھجوائے گئے خط میں صدر مملکت کو مقتدر حلقوں کا سیاست میں مبینہ کھلے کردار کا نوٹس لینے اور انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تدارک کیلئے موثر اقدامات کی سفارش کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:پشاور بم دھماکہ، تحقیقات کیلئے مزید وقت دیں۔آئی جی خیبر پختونخوا

خط میں پی ٹی آئی کور کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی کے 29 جنوری کے اجلاس میں منظور کردہ متفقہ قرارداد بھی لف کی گئی ہے اور گورنر خیبرپختونخوا کے انتخابات کے حوالے سے 27 جنوری کی گفتگو کا متن بھی بھجوایا گیا ہے۔

Related Posts