ممنوعہ فنڈنگ کیس:الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی اپیل خارج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جمعرات کو ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) کے فیصلے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست خارج کردی۔

اگست 2022 میں، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس دیا،جب اس نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ پارٹی کو ممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ حاصل ہوئی ہے۔ نوٹس کو بعد میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے دلائل مکمل ہونے کے بعد 11 جنوری کومحفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سابق سیکرٹری کنور دلشاد نے فیصلے کو ”اہم پیش رفت” قرار دیا۔

مزید پڑھیں:شیخ رشید کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا

کنوردلشاد نے کہا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 204 اور 210 کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جو الیکشن کمیشن کو فنڈز ضبط کرنے کی اجازت دیتا ہے۔