کراچی ضمنی انتخابات: متحدہ نے دو امیدواروں کو فائنل کر لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی ضمنی انتخابات: متحدہ نے دو امیدواروں کو فائنل کر لیا
کراچی ضمنی انتخابات: متحدہ نے دو امیدواروں کو فائنل کر لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: صوبائی دارالحکومت میں قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے اپنے دو امیدواروں کو فائنل کر لیا۔

قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر کراچی میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں دو نشستوں پر مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار ایم کیو ایم کے امیدوار ہوں گے تاہم دونوں رہنماء قومی اسمبلی کے کس حلقہ سے انتخاب لڑیں گے اس کا حتمی فیصلہ آج کرلیا جائے گا۔

دوسری جانب کراچی میں قومی اسمبلی کی بقیہ 7 نشستوں پر انتخاب لڑنے والے امیدواروں کے نام بھی آج فائنل کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:شیخ رشید کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل، آج دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 27 جنوری کو قومی اسمبلی کے 33 حلقوں کیلئے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کیا تھا جن میں کراچی کے بھی 9 حلقے شامل ہیں جبکہ شیڈول کے مطابق ان تمام حلقوں میں انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل 16 مارچ کو کیا جائے گا۔

Related Posts