شیخ رشید سے چینی نیشنل ریلوے ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل کی ملاقات، ایم ایل ون منصوبے پر گفتگو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شیخ رشید سے چینی نیشنل ریلوے ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل کی ملاقات ،ایم ایل ون منصوبے پر گفتگو
شیخ رشید سے چینی نیشنل ریلوے ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل کی ملاقات ،ایم ایل ون منصوبے پر گفتگو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے چین کے نیشنل ریلوے ایڈمنسٹریشن کے ڈائیریکٹر جنرل یین ہی شیانگ نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں پشاور کراچی 1872 کلو میٹر مین لائین ون (ایم ایل ون) منصوبے سے متعلق پیش رفت پر بات چیت کی گئی ۔

وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہاکہ ایم ایل ون پراجیکٹ حکومت کا فلیگ شپ ترقیاتی منصوبہ ہے،وزیراعظم عمران خان اس منصوبے کی جلد سے جلد تکمیل میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہاکہ 9.2 ارب ڈالر مالیت کا مین لائین ون منصوبہ سی پیک کا دل ہے،پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دے گا۔ ڈی جی این آر اے نے کہاکہ مین لائین ون منصوبہ سی پیک کا ترجیحی منصوبہ ہے، حالیہ جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی مذاکرات ایم ایل ون منصوبے پر پیش رفت سے مطمئن ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہاکہ ریل پاکستان میں غریب کی سواری ہے، اس کی تکمیل سے بڑے شہروں کے درمیان فاصلے سمٹ جائیں گے،کراچی سے راولپنڈی سفر دورانیہ صرف دس گھنٹے ہو جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: آزادی مارچ ختم ہو رہا ہے، حکومت 5 سال پورے کرے گی۔شیخ رشید احمد

انہوں نے کہاکہ مین لائین ون منصوبہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے نا گزیر ہے،  ملک کی مجموعی پیداوار بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ منصوبے سے پاکستان کا رابطہ بذریعہ ٹرین چین، وسط ایشیا اور ایران سے ہو جائیگا، منصوبہ اگلے پانچ سال میں مکمل ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ چینی حکومت کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس منصوبے پر پاکستان کی ہر ممکن مدد کی، یہ تعاون آئندہ بھی جاری رہے گا۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ اگلے برس ایم ایل ون منصوبے کے افتتاح کے لئے چینی سیاسی قیادت کو پاکستان آنے کی دعوت دیں گے۔ منصوبہ کا چین دوستی کا مظہر بنے۔

Related Posts