ملک لوٹنے والے لندن میں عیاشیوں میں مصروف، حکومت کا عدالت جانے کا عندیہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Firdous Ashiq Awan
Firdous Ashiq Awan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سیالکوٹ:وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک کو لوٹنے والے لندن میں عیاشیوں میں مصروف ہیں،پلیٹ لیٹس کی بنیاد پر عدالتوں سے ریلیف لینے والے اپ ڈیٹ نہیں دے رہے، بھائی کی تیمار داری کیلئے جانے والا سازشوں میں مصروف ہے۔

میڈیکل رپورٹ وقت پر جمع نہ کرائی تو حکومت عدالت جائیگی، عوام دشمن مافیا سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا، حکومت کی پالیسیوں کا محور غریب عوام کی فلاح وبہبود ہے،حکومتی پالیسیوں کی بدولت پاکستان معاشی بحران سے نکل رہا ہے۔

عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری اقتدار کے جانے سے جڑی ہوئی ہے،بیماری کو فرار کا ذریعہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے رپورٹ جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دی ہے، اگر ڈیڈ لائن کے مطابق رپورٹ جمع نہ کرائی تو میڈیکل بورڈ کی تجاویز  کی روشنی میں حکومت عدالت میں آپ کی ساری کارستانیاں لے کر جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ ایک بیمار علاج کے لیے اور ساتھ ایک سہولت کار گیا، شہباز شریف پاکستان کے عوام کو گمراہ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔ وہ نت نئے ہیٹ پہن کر روز سیاسی اداکاری کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گندم سمگلنگ میں ملوث افسران کو گرفتار کیا گیا ہے، عوام دشمن مافیا سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا، حکومت کی پالیسیوں کا محور غریب عوام کی فلاح وبہبود ہے۔

انہوں نے کہاکہ ماضی میں پانچ فیصد اشرافیہ نے پورے ملک کے حقوق پر ڈاکا ڈالا۔ ماضی کے حکمرانوں نیپاکستان کیلئے نہیں اپنی ذات کیلئے سیاست کی تاہم وزیراعظم عمران خان کا نظریہ پرانے سیاستدانوں سے منفرد ہے وہ اپنی ذات سے ہٹ کر ملک کی فکر کر رہے ہیں اور خود مختار ادارے چاہتے ہیں،حکومتی پالیسیوں کی بدولت ملک معاشی بحران سے نکل رہا ہے۔

مزید پڑھیں:آئین رد کرنے والوں کے لیے عوام کے دلوں میں کوئی جگہ نہیں۔فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہیں،ان کی ملک میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں،بیرون ملک مقیم پاکستانی عمران خان کے سچے سپاہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت پاکستان معاشی بحران سے نکل رہا ہے جبکہ خوشحال، مستحکم اور ترقی یافتہ پاکستان پی ٹی آئی کا ویژن ہے، عمران خان اقتدار کے لیے وزیر اعظم نہیں بنے بلکہ وہ اس نظام کو بدلناچاہتے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم ملکی خزانے کی ایک ایک پائی امانت سمجھ کر خرچ کر رہے ہیں اور بدعنوانی میں جکڑے ملکی نظام کو بدلنے کے لیے تحریک انصاف کوشاں ہے،ماضی کے حکمرانوں نے ملک کے لیے نہیں بکہ اپنی ذات کے لیے سیاست کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی سیاست کو داوَ پر لگا کر پاکستان کی فکر کر رہے ہیں اور انہیں عوام کا درد اور احساس ہے، وزیر اعظم ایسا نظام چاہتے ہیں جہاں امیر اور غریب کے لیے ایک قانون ہو، ملک میں غریب افراد کے لیے لنگر خانے اور پناہ گاہیں بنائی جا رہی ہیں۔

Related Posts