عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنادی
عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنادی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیو یارک:کولمبیا سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا نے اپنے ایک نئے ڈانس شو کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

معروف گلوکارہ شکیرا جلد این بی سی کے اشتراک سے ڈانس مقابلے کے لیے ڈانسنگ ود مائی سیلف کے نام سے آغاز کرنے والی ہیں۔

اس شو میں ہر ہفتے ڈانسرز کے نئے گروپس کو ڈانس چیلنجز کا ایک سیریز میں مقابلہ کرنے کے لیے مدعو کیا جائے گاجبکہ شومیں ڈانس کی کوریوگرافی بشمول شکیرا شو کے مشہور تخلیق کاروں نے کی ہے۔

شکیرا کا اس شو کے بارے میں کہنا ہے کہ وہ ڈانس کے مقابلے کا حصہ بننے کے لیے پرجوش ہیں جو تخلیقی صلاحیت کو اتنی زیادہ اہمیت دیتا ہے کہ ایک ذاتی اظہارمیں ڈھل جاتا ہے اور یہ ایک کمیونیٹی ہونے کا احساس دلانے میں تعاون فراہم کرتا ہے۔

شکیرا نے کہا کہ رقص ان کی پوری زندگی میں ایک ناقابل یقین حد تک قوی قوت رہا ہے، اور وہ دنیا کو یہ دکھانے کے لیے بے چین ہیں کہ یہ کتنا بااختیار اور تفریحی ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: معروف ماڈل مشک کلیم نے نادر ضیاء سے شادی کر لی

انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر ایسے ٹیلنٹ سے متاثر ہوئی ہیں جو کہ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے دیکھاہے۔

Related Posts