پی ڈی ایم پھڈاڈالےہم بھی بالکل تیارہیں،شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہ ہے کہ 23 مارچ کو ہماری تمام فورسز اپنی ریہرسل اور مشینری کے ساتھ روڈ پر ہوں گی اگر لانگ مارچ میں کوئی بدمزگی ہوئی توذمہ دارخودپی ڈی ایم ہوگی۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ملک کےبچے بچے کومعلوم ہے 23 مارچ سے دو 3 روز قبل ہی تمام سٹرکیں بند ہوجاتی ہیں، اس دوران اگرپی ڈی ایم کی جانب سے قانو ن کوہاتھ میں لینےکی کوشش کی گئی تو قانو ن بھی انہیں اپنے ہاتھ میں لےگا۔

انہوں نے کہاکہ دنیا میں کوئی اپوزیشن ایسی نہیں جس نے کسی حکومت کو 4 ماہ کا ٹائم دیا ہو، اس عرصے کے بعد عمران خان کی حکومت کو پونے 4 سال ہوجائیں گے اور ساتھ انتخابات کی تیاریاں بھی شروع ہوجائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کا کورہیڈکوارٹرز کراچی کادورہ

انہوں نے مزیدکہاکہ میں ابھی سے بتارہاہوں کہ اپوزیشن پہلے ای وی ایم پر پھڈا ڈالے گی اورپھر جب اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ سے  اثر پڑے گا تو یہ اور بھی زیادہ شورکرینگے،اس لیے میں کہتاہوں کہ اپوزیشن پھڈا ڈالے ہم بھی بالکل تیار ہیں۔

Related Posts