نیب کے باعث ملک میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرتا۔شاہد خاقان عباسی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف کی تعیناتی کا حق صرف وزیر اعظم کو ہے، شاہد خاقان عباسی
آرمی چیف کی تعیناتی کا حق صرف وزیر اعظم کو ہے، شاہد خاقان عباسی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے باعث ملک میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرسکتا جبکہ یہ ادارہ کافی عرصے سے ایک بھی سیاستدان پکڑنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کیسز دیکھ کر ملک میں کوئی سرمایہ کاری نہیں آتی جبکہ احتساب بیورو قوانین میں جعلی کیسز ختم کرنے کی گنجائش ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پرویز الٰہی کی گرفتاری سے روکنے کی استدعا مسترد 

گفتگو کے دوران سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب عدالتوں میں کیمرے لگنے چاہئیں تاکہ سماعت عوام کو دکھائی جاسکے۔ احتساب بیورو کیسز کے باعث سرمایہ کاری نہیں ہوتی۔ نیب تماشے ملک کو تباہ کر رہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی مثال عوام کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان میں کسی سابق وزیر اعظم کو انصاف نہیں ملتا تو کسی غریب کو کیسے مل سکتا ہے؟ انتخابات الیکشن کمیشن نے کروانے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جس جماعت نے انتخابات میں حصہ لینا ہوگا، وہ لے لے گی۔ مسلم لیگ (ن) کا کام انتخابات کروانا نہیں ہے۔ تحریکِ انصاف نے حکومت سے دونوں بار بدنیتی پر مبنی مذاکرات کیے ہیں۔ 

Related Posts