شاہین آفریدی کاکپتانی سے متعلق ہونیوالے سُسرکی بات ماننےسےانکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہدآفریدی نے کہاہے کہ شاہین آفریدی کوکپنانی سے منع کیاتھالیکن اس نے میری بات نہیں مانی۔

سابق کپتان شاہین آفریدی نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتےہوئے کہاکہ شاہین آفریدی سے کہا تھا کہ تھوڑارک جاؤ اور بالنگ پر توجہ مرکوز کرو کیونکہ کرکٹ میں کافی ساری چیزیں تبدیل ہوئی ہیں، اب یہ نہیں ہوتا کہ کسی سینئر کے ہوتے ہوئے جونیئر کو کپتان بنادیا تو ٹیم بغاوت کردے اور ایک گروپ بن جائے۔

انہوں نے کہا بھارتی ٹیم میں بھی دھونی کی زیر قیادت کئی سینئر کھلاڑی کھیلے، ایک لیڈر وہ ہوتا ہے جو ہر کھلاڑی کو اس کے حساب سے ایڈجسٹ کرے اور سب کو برابر کے مواقع فراہم کرے۔

یہ بھی پڑھیں:بہترین پرفارمنس دے کر بابر اعظم نے مجھے غلط ثابت کردیا، شاہد آفریدی

شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین آفریدی سے بات ہوئی جس میں اسے کپتانی سے متعلق تھوڑاصبر کرنےکامشورہ دیاتھا لیکن وہ بھی توآفریدی ہیں اس لیے میری ایک بات نہ سنی،انہوں نے کہاکہ اب یہ فیصلہ شاہین کااپناہے،انسان کو جو موقع ملے اس سے سیکھنا چاہیے۔

Related Posts