وفاقی حکومت عوام پر مزید 430ارب کا ٹیکس لگانا چاہتی ہے۔شہباز شریف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس کل طلب کرلیا
وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس کل طلب کرلیا

 

اسلام آباد: قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عوام پر مزید 430 ارب کا ٹیکس لگانا چاہتی ہے جس کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ منی بجٹ کی صورت میں عوام پر بدحالی مسلط کرنے کے بعد نیازی حکومت عوام پر مزید 430ارب ٹیکس ڈالنے کی پلاننگ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم کراچی کے مسائل سے آنکھیں چرا رہے ہیں، شہباز شریف کا الزام

ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ مزید ٹیکس کی صورت میں عوام پر 430 ارب کا بوجھ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ڈالا جائے گا جو ٹیکس سلیب اور پاور ٹیرف کی صورت میں ہوگا۔ جتنی دیر پی ٹی آئی حکومت میں رہے گی، عوام کیلئے حالات بد سے بدتر ہونگے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ماڈل ٹاؤن رہائش گاہ کے دورے کے دوران پارٹی صدر شہباز شریف سمیت مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

شہباز شریف نے گزشتہ روز احسن اقبال، سعد رفیق، شاہ محمد شاہ، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا، ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں پارٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان اور سابق میئر کراچی وسیم اختر بھی شامل تھے۔ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ 

Related Posts