الیکشن کمشنر کی اہلیہ کو نوازنا سوالیہ نشان ہے، شاہ محمود

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پنجاب میں ضمنی الیکشن سے پہلے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی اہلیہ کوعہدہ ملنا سوالیہ نشان ہے۔

شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا میں بتدریج معاشی حالت خراب ہونا شروع ہوئی اور بگڑ گئی ، پاکستان چالیس سال سے معاشی مشکلات کاشکار ہے ، ہمیں ایسے منصوبے بنانے ہیں جس سے ہماری معاشی حالت سری لنکا جیسی نہ ہو۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مقتدر حلقوں کوواضح بتایا تھا کہ معاشی حالت جیسی ہے ابھی پٹری پر چڑھی ہے ، عدم اعتماد تحریک سے حالات خراب ہوجائیں گے، پٹرول مہنگا ہوگیا ہے، ٹیکسٹائل سیکٹر عید کے بعد بند ہونے جارہا ہے اس سے مہنگائی کے ساتھ ساتھ بے روزگاری بھی بڑھے گی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے ملک کے انتخابات شفاف ہونے چاہئیں ، اگر گڑبڑ کی گئی تو حالات سری لنکا جیسے ہوسکتے ہیں ، تمام اداروں کی ذمہ داری ہے کہ صاف شفاف الیکشن ہونے دیں۔

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق رباب سکندر کو ڈی جی آئی پی آر انفورسمنٹ سے چیف کلیکٹر کسٹمز تعینات کیا گیا ہے.

Related Posts