شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے 4 رکنی ڈکیت گروہ پکڑلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shah Latif Town police arrested a four-member gang

کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیتیوں کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 4 رکنی گروہ پکڑا گیا۔

ایس ایس پی عرفان بہادر کے مطابق ملزمان سے 190 گرام خالص سونا، دو لاکھ پچاس ہزار روپے ،18 موبائل فون اور 03 پستول برآمدہوئے۔

ملزمان نے 21 جولائی کو قیوم آباد میں سنار کی دکان لوٹی تھی۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے دکان سے لوٹا گیا سونا بھی برآمد۔گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش متعدد افراد کو ڈکیتی مزاحمت پر زخمی کرنے کا بھی اعتراف کیا۔

مزید پڑھیں:غوری ٹاؤن میں ہونے والے قتل کے عینی شاہد پر پولیس نے مقدمہ درج کردیا

ملزمان نے تین ماہ قبل ڈکیتی مزاحمت نواز ولد گلستان اعوان کو زخمی کیا تھا،متاثرہ نوجوان نے گرفتار ملزمان کو شناخت کیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں ذیشان عرف بسکٹ، حضرت اللہ، ذیشان عرف بیڑی اور جنید شامل ہیں،ملزمان عادی مجرم ہیں اور مختلف مقدمات میں تھانہ صدر، لانڈھی اور کورنگی صنعتی ایریا پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوچکے ہیں۔

ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا۔

ملزمان کا گروہ علاقے میں خوف کی علامت تھا۔شہریوں نے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

Related Posts