معروف امریکی، جرمن اور فرانسیسی فارماسوٹیکل کمپنیز نے پاکستان میں آپریشنز ختم کردیے۔
انٹرنیشنل کمپنیزکے نمائندوں کا کہنا ہے کہ کاروباردوست ماحول نہ ہونے کے باعث کام جاری رکھنا مشکل ہے۔
ایلائے للی اور فرننزیس کابی نے رواں ماہ کاروبار ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ کمپنی کی بندش سے ایلائے للی کی معروف انسولین ”ہیوملین“ مارکیٹ میں شارٹ ہوگئی۔ امریکی کمپنی کے مطابق ادویات کی فروخت ڈسٹری بیوٹر کے ذریعے جاری رہیں گی۔
کینسر، انستھزیا اور گردوں کی ادویات تیار کرنے والی جرمن کمپنی فریزنیس کابی نے بھی کاروبار ختم کردیا جبکہ فرانسیسی کمپنی سنوفی نے بھی رواں ماہ پلانٹ اور شئیرز پاکستانی کمپنی کو فروخت کردیے۔
پاکستان فارماسوٹیکل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے خام مال اوراخراجات میں اضافے کے باعث ڈریپ کے مقررہ کردہ ریٹس پر کاروبارممکن نہیں۔ کمپنیز کی بندش کو سنجدیگی سے لیاجائے۔
ڈریپ کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے ادویات کی قیمتوں سے متعلق کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو ادویات کی قیمتوں اورامپورٹ کی مشکلات بارے جلد رپورٹ پیش کرے گی۔