سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان علیحدگی، ایک اور اداکارہ کا بیان سامنے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی، ایک اور اداکارہ کا بیان سامنے آگیا
سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی، ایک اور اداکارہ کا بیان سامنے آگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول و معروف جوڑی کے حوالے سے گزشتہ کئی دنوں سے علیحدگی سے متعلق خبریں گردش کررہی ہیں، روزانہ کی بنیاد پر سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق سے متعلق نئے نئے دعویٰ سامنے آرہے ہیں۔

حال ہی میں مشہور اداکارہ مدیحہ رضوی ایک انٹرویو میں نظر آئیں جہاں پر انہوں نے شوبز انڈسٹری میں بڑھتی ہوئی طلاقوں سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ میرا نہیں خیال کہ شوبز انڈسٹری میں کسی کی طلاق صرف اس بنیاد پر ہوسکتی ہے کہ وہ شوبز میں کام کرنا چاہتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Lollywood (@lollywoods.pk)

اُن کا کہنا تھا کہ جب ایک ہی فیلڈ کے دو لوگ شادی کرتے ہیں تو وہ صرف اس بنیاد پر الگ نہیں ہوسکتے کیونکہ انہیں اس بات کا پہلے سے اندازہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فرحان سعید نے ”سنو چندا” سیژن 3 کرنے کیلئے کیا شرط رکھ دی؟

بعدازاں انہوں نے کہا کہ میرے شوہر اور میں شوبز میں کام کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو مکمل سپورٹ بھی کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی کے حوالے سے خبریں کافی عرصے سے گردش کررہی ہیں تاہم ان خبروں پر تا حال سجل علی اور احد رضا میر کی جانب سے کوئی تسلی بخش تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے بعدازاں سجل علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے احد رضا میر کا نام ہٹادیا ہے۔

Related Posts